بغداد،9جون(آئی این ایس انڈیا)آج عراقی دارالحکومت میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم بائیس افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت کے علاقے نیو بغداد میں پیش آیا اور مرنے والے تمام عام شہری ہیں۔ اس بیان میں بتایا گیا ہے کہ پینتیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔ نیو بغداد کے علاقے کی زیادہ تر آبادی شیعہ مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم حکام کا خیال ہے کہ یہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی کارروائی ہے۔